منگل، 26 جنوری، 2016

کسی اور غم میں اتنی خلش نہاں نہیں ہے........ مُصطفیٰ زیدی



کسی اور غم میں اتنی خلش نہاں نہیں ہے
غم دل مرے رفیقو! غم رائیگاں نہیں ہے


کوئی ہم نفس نہیں ہے، کوئی رازداں نہیں ہے
فقط ایک دل تھا اب تک سو و ہ مہرباں نہیں ہے

کسی آنکھ کو صدا دو کسی زلف کو پکار و
بڑی دھوپ پڑرہی ہے کوئی سائباں نہیں ہے

انہی پتھروں پہ چل کر اگر آسکو تو آؤ
مرے گھر کے راستے میں کوئی کہکشاں نہیں ہے




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں