بدھ، 6 جنوری، 2016

مجھے محسوس ہوتا ہےوہ بالکل میرے جیسا ہے

مجھے محسوس ہوتا ہےوہ بالکل میرے جیسا ہے
کہ جیسے عکس پانی میں یا سایہ روبرو میرے
وہی لہجہ وہی باتیں وہی آنکھوں سے ہنس دینا
کبھی جو روٹھنا توبےرخی کی حد ہی کر جانا
کبھی آنکھوں کے رستے سےکہیں دل میں اتر جانا
کبھی بےچین رکھنا خود کومجھ کو بھی سزا دینا
کبھی اک پل میں ہنس دینامیری دنیا سجا دینا
کبھی تو برف سا لہجہ
نگاہ بھی سرد کر لینا
کبھی تتلی کے سارے رنگ میرے دامن میں بھر دینا
مجھے اکثر یہ لگتا ہےوہ بلکل میرے جیسا ہےکہ
جیسےعکس پانی میں
یا سایہ روبرو میرے


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں